اربیل میں امریکہ کے فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
Jul ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
ذرائع ابلاغ نے عراق کے اربیل شہر میں امریکہ کے فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
صابرین نیوز کی آج کی رپورٹ کے مطابق استقامتی محاذ «لواء الثائرین» نے ایک بیان جاری کرتے ہوئےعراق کے اربیل شہر میں امریکہ کے فوجی اڈے الحریر پر ہونے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے آلہ کار اور جاسوس اس اڈے میں تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق ہونے والے ڈرون حملے میں جو رات 2 بجے انجام پایا امریکہ کے فوجی سازو سامان کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
اس سے قبل بھی اربیل ایر پورٹ میں امریکہ کے فوجی اڈے پر کئی بار حملے ہو چکے ہیں۔