Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • یورپی ممالک کو شام کا انتباہ

شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے دمشق کے خلاف معاندانہ رویہ اپنایا ہوا ہے اور جھوٹا پروپگنڈہ کر کے شامی پناہ گزینوں کو ان کے ملک واپسی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد کا کہنا تھا کہ شام نے روس کے ساتھ مل کر شامی پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے بہت کوششیں کیں تاہم یورپی ممالک کے پروپگںڈوں اور دباو کی وجہ سے یہ مسئلہ اب تک حل نہیں ہوا اس لئے کہ یورپی ممالک اپنے سیاسی مقاصد کے درپے ہیں جو اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض عالمی ادارے بھی شام کے اندرونی حالات کو مخدوش ظاہر کر کے شامی پناہ گزینوں کی واپسی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکوں من جملہ ترکی، لبنان، اردن اور عراق میں کم از کم 6 ملین شامی پناہ گزین موجود ہیں۔

ٹیگس