سفارتخانے کے بعد عراق میں امریکی فوجیوں پر حملے تیز، ایک بار پھر کانوائے کو بنایا گیا نشانہ
عراق کے گرین زون علاقے میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے کے بعد آج ایک بار پھر امریکی فوجی کانوائے پر حملہ ہوا ہے۔
جام جام کی رپورٹ کے مطابق، صابرین نیوز نے جمعے کی سہ پہر کو اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنوبی عراق کے صوبہ بابل میں امریکی فوجیوں کے ایک لاجسٹک کارواں کو نشانہ بنایا گیا۔
عراقی ذرائع کی جانب سے دی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ تیسرا حملہ ہے جس میں امریکی فوجیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
صابرین نیوز نے اطلاع دی ہے کہ حملے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کیا جائے گا اور پوری ویڈیو قاصم الجبارین نامی مزاحمتی گروہ کی سوشل میڈیا سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔
عراقی ذرائع نے بتایا کہ امریکی کارواں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ شاہراہ بابل سے گزر رہاہ تھا۔
اس سے قبل عراقی ذرائع نے گزشتہ روز دیوانیہ ، بابل اور ناصریہ صوبوں میں امریکی فوجی کارواں پر حملوں کی اطلاع دی تھی۔