Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • بیروت دھماکوں کے ایک سال مکمل ہو نے پر احتجاجی مظاہرے اور جھڑپیں

دارالحکومت بیروت میں مظاہرین نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں بیروت دھماکوں کو ایک برس مکمل ہو نے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ 

مطاہرین پارلیمنٹ ہاوس کے اندر جانا جاہتے تھے تاہم پولیس نے انھیں روکنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین نے مزاحمت کی اور پولیس نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور ربر کی گولیاں چلائیں۔ ان جھڑپوں میں 15افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 6 کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

ہونے والے مظاہروں کے دوران لبنان کی دو سیاسی جماعتوں "القوات البنانیه" اور "الشیوعی" کے حامیوں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد پولیس نے حالات کو قابو کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔

یاد رہے کہ 4 اگست  2019 کو بیروت کی بندرگاہ کے ایک گودام میں رکھے 2 ہزار 700 ٹن آتش گیر مواد امونیم نائٹریٹ میں آگ لگنے کے سبب دھماکہ ہوا جس کے باعث 170 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس ہولناک سانحے کے بعد ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور لبنان کی حکومت استعفیٰ دینے پر مجبور ہو گئی۔

ٹیگس