عراقی رضاکار فورس پر ترکی کا فضائی حملہ+ ویڈیو
Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۱ Asia/Tehran
ایک باخبر سیکورٹی ذریعے نے صوبہ نینوا میں واقع سنجار شہر کے نواحی علاقے میں واقع اسپتال پر حملے کی خبر دی ہے۔
موازین نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس ذریعے کا کہنا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے سنجار شہر میں سیکورٹی اہلکاروں کے ایک اسپتال کو نشانہ بنایا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ اسپتال رضاکار فورس الحشد الشعبی کا ہے۔
اس با خبر ذریعے کا کہنا تھا کہ یہ اسپتال جنوبی سنجار کے پہاڑی علاقے سکینہ میں واقع ہے۔
عراق کے اس با خبر ذریعہ کا کہنا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے ان افراد کو نشانہ بنایا جو عام شہرویوں کو اسپتال سے نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔
صابرین نیوز نے بھی اس حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے ان ساری گاڑیوں کو نشانہ بنایا جو اسپتال کے نزدیک ہونا چاہتی تھی۔