عراق، امریکی فوجیوں پر پھر حملہ
Aug ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۸ Asia/Tehran
عراق میں امریکی فوجیوں کے کاروان پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے۔
عراقی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی عراق میں امریکی فوجیوں کے لئے لاجسٹک ساز و سامان لے جانے والے کارواں پر حملہ ہوا ہے۔
صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل نے بدھ کی شام اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جنوبی عراق کے صوبہ الدیوانیہ میں دہشت گرد امریکی فوج کے لاجسٹک کارواں پر حملہ ہوا۔
شفق نیوز ویب سائٹ نے بھی ایک سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دہشت گرد امریکی فوجیوں کے کارواں کے راستے میں بم دھماکہ ہوا۔
ابھی تک کسی گروہ یا شخص نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یہ ایسی حال میں ہے کہ عراقی میڈیا نے گزشتہ روز خبر دی تھی کہ دہشت گرد امریکی فوجیوں کے کاروان پر ایک دن میں آٹھ بار حملے ہوئے ہیں۔