Aug ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • ایرانی آئل ٹینکر کو گزند پہنچی تو صیہونیوں کا کوئی جہاز محفوظ نہیں رہے گا: لبنان

لبنان کی استقامتی تحریک کی اتحادی جماعت التوحید العربی کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ لبنان کے لئے ایرانی ایندھن کے حامل بحری جہازوں کو اگر جارحیت کا نشانہ بنایا گیا تو بحیرہ روم میں غاصب صیہونی حکومت کا کوئی بھی بحری جہاز محفوظ نہیں رہے گا۔

النشرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی التوحید العربی پارٹی کے سربراہ وئام وہاب نے لبنان کے لئے ایندھن کے حامل ایرانی بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ لبنان کے نگراں وزیر اعظم اس بات کو جانتے ہیں کہ لبنان کو نجات دلانے کے لئے کیا کئے جانے کی ضرورت ہے اور وہ تمام فریقوں کے درمیان تعلقات و تعاون برقرار کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہی‍ں، بنابریں ان کے مشن کو آسان بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

وئام وہاب نے کہا کہ نجیب میقاتی ضرورت پڑنے پر شام جاسکتے ہیں اور اپنے بین الاقوامی تعلقات کی بدولت لبنان کو خاصی مدد پہنچا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لبنان اس وقت بحران کے بیچ راستے میں ہے اور اس کو بچانے کی ذمہ داری تمام سیاسی قوتوں پر ہے۔

اس سے قبل حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بھی لبنان کے لئے ایندھن کے حامل ایرانی بحری جہازوں کی روانگی کی خبر کا اعلان کرتے ہو‍ئے ان بحری جہازوں کو ممکنہ طور پر جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کے نتائج کی بابت سخت خبردار کیا تھا۔

ٹیگس