Aug ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران مآرب، صعدہ ، البیضا اور حجہ صوبوں کے رہائشی علاقوں کو کئی بار حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب میں صرواح ، ماہلیہ اور رحبہ کے علاقوں پر چودہ اور صوبہ صعدہ کے الظاہر اور شدا علاقوں پر دو مرتبہ بمباری کی۔

جارح سعودی اتحاد نے صوبہ البیضا کے ناطع علاقے کو بھی دو مرتبہ فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جمعہ کے روز بھی یمن کے صوبہ حجہ میں بکیل المیر کے علاقے پر بمباری کی تھی۔

ابھی تک ان حملوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

سعودی جارح اتحاد کے جنگی طیاروں نے حالیہ دنوں میں یمن کے مختلف صوبوں میں رہائشی علاقوں پر بارہا بمباری کی ہے۔

جارح سعودی اتحاد، گذشتہ چھے برسوں سے مسلمان ملک یمن کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے تاہم یمنی عوام کی استقامت کے باعث وہ اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

ٹیگس