Aug ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۷ Asia/Tehran
  • ابہا ايئرپورٹ پر ڈرون حملے سے یو اے ای بلبلا اٹھا

سعودی عرب کے ابہا ايئرپورٹ پر یمن کے ڈرون حملے پر متحدہ عرب امارات نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرکے سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر یمن کے ڈرون حملے کی مذمت کی۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں آیا ہے کہ اس ايئرپورٹ کو نشانہ بنانا بہت خطرناک قدم ہے جس کی وجہ سے عام شہریوں اور مسافروں کی جان خطرے میں پڑ گئی۔  

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اس بیان میں اسی طرح سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس ملک کے خلاف سیکورٹی اور امن کے خلاف پیدا ہونے والے خطروں اور ان حملوں سے مقابلے پر تاکید کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اسی طرح تاکید کی کہ یو اے ای کی سیکورٹی، سعودی عرب کی سیکورٹی ہے اور ہر ریاض کے خلاف ہر طرح کا خطرہ یو اے ای کے خلاف خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔

واضحر کہ میڈیا نے منگل کے روز رپورٹ دی تھی کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے ابہا ایئرپورٹ پر ایک خودکش بمبار ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا۔

ٹیگس