Sep ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • شیخ قبلان کی وفات پر تعزیتی پیغامات

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اپنے ایک پیغام میں لبنانی شیعوں کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ شیخ عبدالامیر قبلان کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں سید حسن نصراللہ نے شیخ قبلان کو لبنانی استقامت کی مستحکم ڈھارس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ قبلان فلسطین اور فلسطینیوں کے حقوق کے طاقتور حامی اور ان کی جدوجہد آزادی کا دلیرانہ دفاع کرنے والی ایک شخصیت تھی۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ آج ہم ایک عظیم قومی اور اسلامی شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔

عالمی تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے سیکریٹری حمید شہریاری نے بھی شیخ عبدالامیر قبلان کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شیخ عبدالامیر قبلان اسلامی فرقوں کے درمیان وحدت کے سچے حامی تھے اور انہوں نے اپنی بابرکت زندگی راہ خدا کی حقانیت کو روشن کرنے میں بسر کی۔

حجت الاسلام شہریاری نے کہا شیخ قبلان پوری زندگی دشمنان خدا خاص طور سے صیہونی دشمن کے خلاف جدوجہد کی حمایت کرتے رہے۔

واضح رہے کہ مجلس اعلائے اسلامی شیعیان لبنان کے سربراہ شیخ عبد الامیر قبلان طویل علالت کے بعد  پچاسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شیخ قبلان نے دینی تعلیم نجف اشرف میں حاصل کی۔ وہ آیت اللہ العظمی ابوالقاسم خوئی اور آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیم جیسے جید علمائے کرام کے شاگرد تھے۔

ٹیگس