امریکہ اور برطانیہ غیر جانبدار رہیں، یمنی وزیر خارجہ
یمن کی قومی حکومت کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ یمن میں قیام امن کے لیے غیر جانبدارانہ کردار ادا کریں۔
نیوز ایجنسی الیمینہ کے مطابق وزیر خارجہ ہشام شرف نے فوری جنگ بندی سے متعلق امریکی اور برطانوی وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپیل جارح ملکوں سے کی جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا امریکہ اور برطانیہ کو چاہیے کہ وہ جارح قوتوں سے کہیں کہ وہ فوری جنگ بند کردیں جو روزانہ یمن کے مختلف شہروں پر بمباری اور گولہ باری کر رہے ہیں اور ہمارے ملک کا زمینی اور فضائی محاصرہ کررکھا ہے۔ یہ ممالک ایندھن نیز غذائی اشیا کے حامل جہازوں کو یہاں آنے سے روک رہے ہیں۔
یمن کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے امریکہ اور برطانیہ کے موقف کو ان کی عالمی اور سیاسی منافقت کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیان سعودی عرب کو اسلحہ بیچتے رہنے کی پالیسی کے تناظر میں دیا گیا ہے۔