Sep ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے ایندھن کی ترسیل امریکی محاصرہ کی شکست کا نقطہ آغاز ہے: حزب اللہ

حزب اللہ نے لبنان کے لئے ایندھن ارسال کرنے کے تہران کے اقدام کو امریکی محاصرہ کی شکست کا نقطہ آغاز قرار دیا ہے۔

حزب اللہ کی اکزیکیوٹیو شوری کے نائب نے کہا کہ ایران کے ایندھن سے لدے ایرانی جہاز کے یہاں پہنچنے کے بعد ہم امریکی محاصرہ کی شکست کے نئے مرحلہ میں داخل ہو گئے ہیں۔

المنار کے مطابق حزب اللہ کے رہنما نائب شیخ علی دعموش نے کہا کہ ایران کی طرف سے ایندھن سے لدے جہاز ارسال ہونے سے امریکیوں کی اوقات سامنے آ گئی اور لبنانیوں پر دباو ڈالنے کی امریکی کوشش ناکام ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے ایندھن کی ترسیل سے یہ بات ظاہر ہوگئی کہ لبنانی قوم کے بحران کے پیچھے امریکہ اور اسکے کرایے کے ٹٹو ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ لبنانی مفتی شیخ احمد قبلان نے کہا تھا کہ لبنان کو امریکہ کی طرف سے تھوپی گئی جنگ کا سامنا ہےاور ایران کی طرف سے ایندھن کی ترسیل لبنان پر امریکی تسلط کے خاتمہ کا مقدمہ ہو سکتا ہے۔

ٹیگس