Sep ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran

المیادین چینل نے رپورٹ دی ہے کہ اربیل میں گزشتہ رات کے ڈرون حملے میں اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

المیادین چینل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ رات شمالی اربیل کے ہوائی اڈے پر حملہ کیا گیا جس میں موساد کے جاسوسوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

ایک باخبر عراقی ذریعے نے بتایا کہ جس ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا وہ موساد کے جاسوسوں کا ٹھکانہ تھا اور اسے ڈرون اور کٹیوشا میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

امریکی اتحاد کے ترجمان وین ماروٹو نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات دو ڈرون طیاروں نے اربیل ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

عراقی کردستان کی انسداد دہشت گردی ٹیم نے اتوار کو ایک بیان بھی جاری کیا جس میں اربیل ایئرپورٹ پر کئی خودکش ڈرون حملوں کی اطلاع دی گئی۔

کردستان ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل اربیل میں امریکی قونصل خانے کی عمارت پر لگا سائرن بجنے لگا۔  اربیل کے گورنر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ہوائی اڈے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا اور علاقے میں امن ہے اور ہم اس حملے پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

کچھ عرب ذرائع ابلاغ نے عراقی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ میزائل حملہ اربیل ہوائی اڈے کے قریب کیا گیا تھا۔

 

ٹیگس