یمن کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم نے دکھائی طاقت، صعدہ میں سعودی اتحاد کا ایک ڈرون تباہ
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبے صعدہ میں یک جاسوی ڈرون کے مار گرائے جانے کی اطلاع دی۔
المسیرہ ٹی وی چینل نے یحیی سریع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ یمن کے اینٹی ایئرکرافٹ سیٹم نے جس جاسوسی ڈرون کو مار گرایا وہ Wing Loong II تھا ۔
یمنی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ملک میں مصروف جارحیت سعودی اتحاد اس ڈرون کو کتاف علاقے کے آس پاس جاسوسی کے لئے استعمال کرتا تھا جسے مار گرایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ڈرون کو خاص اسلحے سے مارگرانے کی فلم بھی بنائی گئی ہے۔
یمن پر سعودی اتحاد کے مارچ 2015 سے حملے جاری ہیں۔ اس اتحاد نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے جسکی وجہ سے اشیاء خورد و نوش اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی جبکہ دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔