Sep ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
  • عراق-شام کی سرحد پر ہوائی حملہ، عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کی دو گاڑیاں تباہ

عراق - شام کی سرحد پر عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر امریکی دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔

اخباری ذرا‏ئع کے مطابق، عراق - شام سرحد کے نزدیک واقع البوکمال کے قریب یہ دہشتگرد امریکی فوجیوں نے اپنے جنگی طیاروں F-15E حملہ کیا۔

صابرین نیوز کے ٹیلیگرام چینل کے مطابق، منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ہوئے اس حملے میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی دہشتگردوں نے کم سے کم 4 میزائیل فائر ہوئے جس میں حشد الشعبی کی تین گاڑیاں اور سرحد کی نگرانی کے لئے نصب خاص کیمرہ نشانہ بنا۔ یہ کیمرہ داعش کی نقل و حرکت اور عراق میں اس کی دراندازی کو روکنے کے لئے نصب کیا گیا تھا۔

امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے گزشتہ عراق - شام کی سرحد پر ہوئے اس ہوائی حملے میں کسی طرح کا اپنا ہاتھ ہونے کا انکار کیا ہے۔

ٹیگس