Sep ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  •  عراقی ایندھن کی پہلی کھیپ لبنان پہونچی

ایندھن کی قلت کا سامنا کر رہے لبنان کی مدد کے لئے عراق کی طرف سے ایندھن کی بھیجی گئی پہلی کھیپ لبنان پہونچ گئی ہے۔  32 ہزار ٹن مزٹ آیل کا حامل جہاز لبنان کے ساحل پہونچا۔

لبنان کی وزارت توانائی کے مطابق، ایندھن کو آج خالی کر لیا جائے گا۔ اسی طرح عراق کی طرف سے ایندھن کی دوسری کھیپ اگلے ہفتے لبنان پہونچے گی۔

لبنان اور عراق کے درمیان ہوئے معاہدے کے مطابق، لبنان کے بجلی گھر کی ضرورت کے لئے عراقی ایندھن کا ٹینڈر ہر مہینے پاس ہوگا اور دوسرا ٹینڈر اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پاس ہوگا۔

حکومت عراق نے فروری کے مہینے میں لبنان کو مختلف طرح کے ایندھن کی برآمدات کا حکم صادر کیا جسکے مطابق، عراق لبنان کو 10 لاکھ بیرل مزٹ آیل اور 5 لاکھ بیرل کچہ تیل برآمد کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان کے لئے ایندھن بھیجا تھا۔ یہ ایندھن بحری جہاز سے شام کی بندرگاہ پہونچا، پھر وہاں سے ٹینکروں کے ذریعہ لبنان پہونچایا گیا تھا۔  ایرانی ایندھن لبنان پہونچنے پر عوام نے سڑکوں پر نکل کر آیل ٹینکر کے ڈرائیورں کا پر تپاک استقبال کیا تھا۔

مزید دیکھیئے: 

ایرانی تیل لانے والوں کا لبنانی عوام نے کیا شاندار استقبال۔ ویڈیو

علمائے لبنان کی جانب سے ایران اور حزب اللہ کی قدردانی

ٹیگس