طالبان دنیا کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لئے کوشاں۔ ویڈیو
طالبان نے دنیا کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
طالبان حکومت کے نائب وزیر اعظم ملا عبد الغنی برادر نے غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ایک ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان (طالبان حکومت) دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ نیک تعلقات کی خواہاں ہے اور اگر کسی کو طالبان کے ساتھ کوئی مشکل ہے تو وہ حاضر ہیں کہ اُسے مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔
ساتھ ہی انہوں نے دنیا کے ممالک سے اپیل کی کہ وہ کابل میں اپنی سفارتی سرگرمیوں کا پھر سے آغاز کریں۔
غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ہوئی یہ ضیافت اور ملاقات طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی میزبانی میں انجام پائی۔ انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں طالبان دور کے آغاز کے بعد افغان عوام کے لئے انسان دوستانہ ارسال کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے غیر ملکی سفیروں اور سفارتکاروں کو انکے تحفظ کی یقین دہانی بھی کرائی۔
مزید دیکھیئے:
افغان عوام کے لئے ایران نے امداد بھیجی۔ ویڈیو
افغانستان کیلئے انسانی بنیادوں پر چینی امداد
جمعرات کی شام ہونے والی اس نشست میں دسیوں سفیر اور سفارتکار موجود تھے تاہم ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آ پائی ہے کہ کن کن ممالک کے نمائندوں نے اس نشست اور ضیافت میں شرکت کی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ اس نشست میں ازبکستان کے سفیر نے بھی تقریر کی اور طالبان کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو ماضی و حال میں نیک قرار دیا۔
اس ضیافت میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان بھی شریک تھے اور انہوں نے اس ضیافت کو دلچسپ بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پورے فخر کے ساتھ اس نشست میں شرکت کی ہے۔