Oct ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • جارح سعودی اتحاد یمنی عوام کی نسل کشی کے درپے

یمن کی آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد یمن کے تین آئل ٹینکر وں کو مسلسل روکے ہوئے ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی آئل کمپنی نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد، یمن کے تین آئل ٹینکروں کو دو سو اسی دنوں سے روکے ہوئے ہے اور لائسنس و تفتیش کے بعد بھی آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

 یمن کے قومی حکام کا کہنا ہے کہ لائسنس کے باوجود ایندھن کے حامل ٹینکروں کو یمن کی الحدیدہ بندرگاہ تک نہ جانے دینا، اجتماعی نسل کشی کے مترادف ہے اور یمن کے محاصرے اور دواؤں پر پابندی سے لاکھوں یمنی بچوں کو موت کا خطرہ لاحق ہے۔

 جارح سعودی اتحاد اب تک کئی بار آئل ٹینکروں اور غذا و خوراک نیز میڈیکل سامان اور دواؤں کے حامل جہازوں کو روک چکا ہے۔

یمن کو گذشتہ چھے برسوں سے جاری سعودی اتحاد کے محاصرے کی بنا پر ایندھن، غذائی اشیاء اور میڈیکل وسائل کی سخت قلت کا سامنا ہے۔

 انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے مارٹین گریفیتھس نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ یمن کو تاریخ کے بدترین المیے کا سامنا ہے۔

ٹیگس