Oct ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  • ابوبکر البغدادی کا معاون  گرفتار

عراق کے عبوری وزیراعظم نے دہشت گرد گروہ داعش کے نام نہاد خلیفہ ابوبکر البغدادی کے معاون کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

بغداد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عبوری حکومت کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک عراقی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے پیچیدہ آپریشن کے دوران ابوبکر البغدادی کے معاون اور داعش کے مالی امور کے انچارج سامی جاسم کو گرفتار کرلیا گیا۔ مصطفی الکاظمی نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے ملک کے سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی کوششوں کو بھی سراہا۔

عراقی وزیر اعظم نے اتوار کے روز اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کل سیکورٹی کے معاملے سے متعلق ایک اہم خـبر کا اعلان کرنے والے ہیں تاہم نہیں چاہتے کہ اس خبر کا الیکشن کے عمل پر کوئی منفی اثر مرتب ہو۔

واضح رہے ابوبکر البغدادی سن دوہزار دس سے دوہزار انیس تک دہشت گرد گروہ داعش کا سرغنہ تھا جو ہلاک ہوچکا ہے۔یہ دہشت گرد گروہ امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کی فوجی اور مالی حمایت کے ذریعے کئی سال تک عراق کے مختلف شہروں پر قابض رہا ہے اور اس دوران لاتعداد جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

 

ٹیگس