Oct ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

یمن کے صوبے البیضا کے گورنر ہاؤس نے صوبے مآرب کی فضا میں سعودی اتحاد کا ایک جنگی طیارہ مار گرائے جانے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق البیضا کے ڈپٹی گورنر ناصر الوہبانی نے ہفتے کی شام ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فوج نے مآرب کے شہر العبدیہ کی فضا میں سعودی اتحاد کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس جنگی طیارے کے پائلٹ کو پکڑ لیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ  یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعے کے روز صوبے مآرب میں العبدیہ شہر کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا اور سعودی اتحاد کے تمام فوجی اہلکاروں کو اس شہر کو ترک کرنے پر مجبور کر دیا۔

جغرافیائی پوزیشن کے لحاظ سے العبدیہ شہر، صوبے مآرب میں داخل ہونے کے لئے ایک اہم اسٹریٹیجک دروازہ شمار ہوتا ہے اور اس شہر کی سرحدیں مغربی اور جنوبی علاقوں کی طرف سے صوبے البیضا اور شبوہ سے ملی ہوئی ہیں۔

اسی بنا پر اس شہر کی جغرافیائی پوزیشن، خاص اسٹریٹیجک اہمیت کی حامل ہے۔

ٹیگس