یمنی فورسز کے ہاتھوں جارح سعودی اتحاد کے 4 بڑے کمانڈر ڈھیر
یمن میں جارج سعودی اتحاد کے 4 بڑے کمانڈر یمنی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے۔
ارنا کے مطابق، مسعد الصیادی، عبد الرقیب النقاس، ابراہیم علی ناجی الحجری اور وسیم توفیق علی شدیوہ، مآرب میں یمنی فورسز کی کارروائی میں مارے گئے۔
سعودی اتحاد سے وابستہ میڈیا نے ان چاروں کمانڈروں کے مارے جانے کے مقام اور وقت کا ذکر نہیں کیا، لیکن گذشتہ کچھ دنوں سے مآرب کو واپس لینے کی یمنی فورسز کی مہم کے مدنظر مآرب کی آپریشنل ایکسس پر شدید جھڑپیں ہو رہی تھیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک پریس کانفرنس میں صوبے مآرب اور شبوہ میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کی طرف سے انجام دیئے گئے ”ربیع النصر“ نامی تازہ فوجی آپریشن کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں صوبوں کے 5 ضلعے یمنی فورسز کے کنٹرول میں آ گئے ہیں۔
فوجی معاملوں کے تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ داعش، القائدہ کے دہشتگردوں اور منصورہادی کے کرائے کے فوجیوں کے ہاتھ سے صوبے مآرب کے نکل جانے سے، باقی بچے ہوئے صوبے بھی یمنی فورسز کے کنٹرول میں آ جائیں گے۔