صیہونی فوجیوں کی بربریت، متعدد فلسطینی گرفتار
Oct ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
غرب اردن کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
فلسطین الان کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں من جملہ المخیم اور بیتا اور اسی طرح رام اللہ میں حملہ کر کے احمد مطیع سلیط اور عاهد ابراہیم خلف سمیت متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی فوجی آئے دن مختلف حیلے بہانوں سے فلسطینیوں کو گرفتار کرتے رہتے ہیں۔
صیہونی جیلوں میں اس وقت 4 ہزار 700 فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں 250 بچے اور 47 عورتیں شامل ہیں اور 540 ایسے قیدی ہیں کہ جن پر کوئی فرد جرم تک عائد نہیں کی گئی ہے۔