Oct ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۹ Asia/Tehran
  • یمن کی مکمل آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی: انصار اللہ

یمن کا کہنا ہے کہ ملک کی تمام سرزمین کی آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے صوبہ مآرب میں یمنی فوج کی حالیہ کامیابیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ  یمن کے مسائل کی اصل وجہ سعودی اتحاد اور اس کے فوجی ہیں اور پورے ملک کی آزادی تک ان فوجیوں سے جنگ جاری رہے گی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی سالویشن حکومت کے سینئر مذاکرات کار اور ترجمان نے صوبہ مآرب میں فوج کو ملنے والی حالیہ کامیابیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ سلام ہو صوبہ مآرب کے با شرف عوام پر، ہم تاکید کرتے ہیں کہ یمن اپنے تمام شہریوں کے لئے اقتدار اعلی کا حامل ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ یمن کے مسائل جارح سعودی اتحاد، غاصب فوجیوں اور ملک کے ظالمانہ قبضے کی وجہ سے ہیں، کسی دوسری چیز کی وجہ سے نہيں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی لئے ملک کی تمام سرزمینوں کی آزادی تک مزاحمت جاری رہنی چاہئے۔

واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کی جانب سے صوبہ مآرب اور شبوہ میں فوج کی پیشرفت کے اعلان کے بعد میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج نے الجوبہ کے اسٹراٹیجک علاقوں پر پوری طرح قبضہ کر لیا ہے۔

ٹیگس