Oct ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • عالمی برادری سے طالبان کا مطالبہ، ملکی اثاثے جلد از جلد آزاد کئے جائیں

افغانستان میں طالبان کی حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی غربت و بے روزگاری کے پیش نظر بیرون ملک افغانستان کے اسٹیٹ بینک کے اثاثے آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور یورپی بینکوں میں افغانستان کے اربوں ڈالر موجود ہیں جنہیں امریکہ اور یورپی ملکوں نے منجمد کر رکھا ہے۔

افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل کا کہنا ہے کہ یہ دولت اور اثاثے، افغان عوام سے متعلق ہیں، اس سے افغان عوام کو محروم رکھنا اخلاقی اقدار اور بین الاقوامی قوانین و اصول کے منافی ہے۔

اس سے قبل افغانستان کے اسٹیٹ بینک کی مینیجنگ کمیٹی کے رکن شاہ محرابی نے یورپی ملکوں منجملہ جرمنی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ افغانستان کے اثاثے آزاد کرے تاکہ افغانستان کی معیشت کو تباہی سے بچانے کے ساتھ ساتھ افغان پناہ گزینوں کو یورپ کا رخ کرنے سے بھی روکا جا سکے۔

محرابی نے کہا کہ افغانستان کے اثاثے اگر رہا نہیں کئے جاتے تو افغان کمپنیاں درآمدات کی رقم ادا کرنے سے قاصر رہیں گی اور بینکوں کا دیوالیہ معیشت تباہ ہو جائے گی جس کی ذمہ دار امریکی اور یورپی حکومتیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ صرف امریکہ نے افغانستان کے نو ارب ڈالر منجمد کر رکھے ہیں۔

ٹیگس