Oct ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۴ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی اہم پیشرفت، یمن کے ایک اہم قبیلے نے سعودی عرب کا ساتھ چھوڑ دیا

یمن کے صوبہ مآرب کی آزادی کے لئے شدید جنگ جاری ہے اور یمنی فوج اور رضاکار فورس کافی پیشرفت کر رہی ہے۔

صوبہ مآرب سعودی حامی باغیوں کا آخری گڑھ  ہے۔

گزشتہ بدھ کو یمنی فوج نے تیل کی دولت سے مالا مال صوبے کے جبل المراد علاقے پر پر امن طریقے سے کنٹرول حاصل کر لیا تھا کیونکہ سعودی حامی باغی جنگجو بغیر کسی لڑائی کے علاقے سے فرار ہوگئے تھے۔

جبل المراد پڑوسی ضلع الجوبہ کی آخری دفاعی لائن تھی، جس کی سرحد پر اس وقت لڑائی جاری ہے۔ اس کے بعد سے یمنی فوج کے جوان مآرب شہر کے قریب آگئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے الجوبہ اور جبل المراد علاقوں پر فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں کے کنٹرول کی تصدیق کی ہے۔

یحیی السریع کا کہنا ہے کہ مراد قبیلے نے جو کہ یمن کے طاقتور ترین قبائل میں سے ایک ہے، اس پیشرفت میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مآرب شہر پر کنٹرول کرنا ہے جسے ہم نے محاصرے میں لے رکھا ہے اور ہم شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کا پورا خیال رکھے ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مرابد قبیلے کے جنگجو اس سے قبل جبل المراد میں یمنی فوج کے خلاف لڑائی کی قیادت کر رہے تھے لیکن انہوں نے سعودی عرب کا ساتھ چھوڑ کر فوج کی حمایت شروع کر دی ہے۔

ٹیگس