Oct ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۴ Asia/Tehran
  • یمن میں شکست کھانے والے، لبنان سے انتقام لینا چاہتے ہيں: محمد رعد

لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمت سے وفاداری نامی دھڑے کے سربراہ نے سعودی عرب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ، جنگ یمن میں شکست کا انتقام لبنان سے لینا چاہتے ہیں۔

لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمت سے وفاداری نامی دھڑے کے سربراہ محمد رعد کا کہنا ہے کہ آج ہمیں ایک ایسے بحران کا سامنا ہے جس کی کہانی ایک علاقائی ملک نے لکھی ہے۔ یہ وہی ملک ہے جس نے اپنے ایک عرب پڑوسی ملک پر جنگ مسلط کی ہے لیکن وہاں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے خلاف سعودی عرب کی مخاصمانہ پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ محمد رعد نے کہا کہ جنگ میں شکست کھانے والا ملک اب لبنان سے اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتا ہے کیونکہ لبنان اس مصیبت زدہ اور جنگ زدہ ملک کے ساتھ کھڑا ہے جس کے لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہيں۔

حزب اللہ کے اس عہدیدار نے کہا کہ لبنان کے وزیر کی جانب سے یمن کے عوام کی حمایت میں دیئے گئے بیان کے بعد اس جارح ملک نے ان پر حملہ کر دیا کیونکہ وہی ملک ہمارے ملک میں امن و استحکام کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ٹیگس