Nov ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran

یمن کے صوبے مآرب کے قبائلی عمائدین اور سرداروں نے دارالحکومت صنعا پہنچ کر یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔

یمن کے صوبے مآرب کے قبائلی عمائدین اور سرداروں نے دارالحکومت صنعا پہنچ کر یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے اعلیٰ حکام سے منجملہ نیشنل سالویشن حکومت کے نگران اعلیٰ اور تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر صنعا کے عوام نے مآرب سے آنے والے قبائل کا پرجوش استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب میں یمن کی اعلیٰ انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ اس وقت یمن کے مآرب صوبے کی مکمل آزادی کے لئے یمنی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور انکی حاصل ہونے والی عظیم کامیابیوں میں مآرب کے مقامی قبائل نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ بہت سے قبائل اس سے قبل گزشتہ چھے برسوں سے جاری سعودی جارحیت کے دوران سعودی اتحاد کا ساتھ دیتے رہے ہیں مگر اب انہوں نے یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیگس