Nov ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ نینوا کے علاقے میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق  کل رات صوبہ نینوا کے مرکز موصل کے علاقے بعشیقہ میں ترکی کے فوجی اڈے زلیکان پر 7 راکٹ داغے گئے۔ راکٹ حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔

بعشیقہ عراق کے جملہ ان شمالی علاقوں میں سے ہے جہاں گزشتہ کئی سال  سےترکی کے غاصب فوجی تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی کردستان کا علاقہ صیہونی حکومت اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں اور جاسوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

ٹیگس