Nov ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے حساس سرکاری و فوجی مراکز پر سائیبر حملہ،اہم دستاویزات ہیکروں نے حاصل کئے

موزز اسٹاف نامی ہیکروں کے ایک گروپ نے اسرائیل کے حساس مراکز کی فائلوں، تصویروں، تھری ڈی نقشے تک دسترسی اور کچھ حساس اطلاعات شائع کرنے کی خبر دی ہے۔

المدن کے مطابق،  Moses_Staff نامی ہیکروں کے گروہ نے ابھی حال میں مقبوضہ فلسطین کے مراکز پر سائیبر حملہ کرنے میں کامیابی حاصل کی اور نئی ویڈیو شائع کرکے صیہونی حکومت کو بے دست و پا کر دیا۔

اس گروہ کی طرف سے شائع ہوئی ویڈیو فلم میں صیہونی حکومت کی حساس تنصیبات کی تصویریں اور نقشے نظر آ رہے ہیں اور یہ کہا گیا ہے کہ یہ تصویریں صیہونی حکومت کے حساس مراکز کی تصویریں ہیں جو ان مراکز کے ابھی حال میں  ہیک ہونے کے بعد حاصل ہوئی ہیں۔

Moses_Staff ہیکروں کے گروہ نے 6 نومبر کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کے سرورز پر حملہ کرکے آئی کارڈس، وکیلوں کے دفتر کے پیپرز، چک، ٹیکس رپورٹس وغیرہ حاصل ہونے کا دعوا کیا ہے۔ Moses_Staff کی طرف سے جو فائلیں شائع کی گئیں ان میں صیہونی وزیر جنگ بنی گینٹز اور صہونی فوجیوں کی تصویریں نیز بنی گینٹز کی طرف سے اردن کی مسلح افواج کے خفیہ شعبے کے سربراہ اور فوج کے چیف آف اسٹاف کے نائب کو سنہ 2010 میں لکھا گیا خط شام ہے۔

 

ٹیگس