Jul ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
  • اسرائیلی کمپنی پر بڑا سائبر حملہ

سرمایہ کاری کی بڑی صیہونی کمپنی پر وسیع سائبر حملے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: سرمایہ کاری کی بڑی صیہونی کمپنی پر وسیع سائبر حملے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق "حنظلہ" ہیکنگ گروپ نے اپنے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اس نے اسرائیلی سرمایہ کاری کمپنی ہوٹام ای سی (HOTAM EC) کے بنیادی ڈھانچے میں دراندازی کر کے انتہائی حساس معلومات حاصل کی ہے۔ اس معلومات میں اندرونی مواصلات، فیصلہ سازی کے ماڈل، رسک کنٹرول سسٹم، اور سرمایہ کاروں کا خفیہ ڈیٹا شامل ہے۔ مذکورہ کمپنی تل ابیب میں واقع ہے جو خاندانی دفاتر، بینکوں اور عوامی اداروں کو مالیاتی تجزیہ اور مشاورتی خدمات فراہم کرتی ہے۔ ساتھ ہی اس کمپنی کو اثاثہ جات کے انتظام اور سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے پس پردہ ایک اہم کھلاڑی سمجھا جاتا ہے۔ کمپنی کے عہدے داروں کے نام اپنے پیغام میں، حنظلہ گروپ نے خبردار کیا ہے کہ تمہارے انفراسٹرکچر کا کنٹرول اب تمہارے پاس نہیں رہا، ہم تمہاری حکمت عملی کو تمہارے گاہکوں سے بہتر سمجھتے ہیں، اور ہم داخل ہونے کی اجازت نہیں مانگتے ہیں۔
حنظلہ نامی گروپ کے مطابق اس سائبر حملے میں صیہونی کمپنی کا دو سو چھبیس گیگا بائٹس ڈیٹا جاری کیا گیا ہے، جس میں بینکوں، اثاثہ جات کے منتظمین، خاندانی دفاتر اور عوامی اداروں کے ساتھ خط و کتابت بھی شامل ہے۔ خیال رہے کہ حنظلہ نام کا مذکورہ ہیکنگ گروپ اب تک بارہا صیہونی حکومت کو اپنے سائبر حملوں کا نشانہ بنا چکا ہے۔

ٹیگس