پسپائی سے بوکھلائے سعودی اتحاد کی یمن پر اندھادھند بمباری، 19 شہید و زخمی
یمن پر جارح سعودی اتحاد کے ہوائی حملوں میں 19 عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
سبا نٹ کے مطابق، سعودی بمبار طیاروں اور توپخانے نے پیر کے روز مشرقی اور مغربی یمن پر دو مرتبہ حملے کئے جس میں کم از کم 4 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے۔
جارح سعودی فوج کی توپخانوں نے یمن سے ملے سرحدی علاقے ’الرقو‘ پر گولہ باری کی جس میں ایک عام شہری شہید اور 4 دیگر زخمی ہوگئے۔ اسی طرح سرحدی علاقے ’شدا‘ پر سعودی فوج کے توپخانے سے حملے میں 4 زخمی ہوگئے۔
صوبے حدیدہ کے کئی اہم علاقوں سے سعودی عناصر کی پسپائی کے چار دن بعد پیر کے روز سعودی بمبار طیاروں نے صوبۂ حدیدہ کے ’حیس‘ علاقے پر شدید بمباری کی جس میں کم از کم عام شہری شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔
حدیدہ پر سعودی اتحاد کی بمباری اسٹاکہوم معاہدے کی کھلی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔
ان حملوں کے علاوہ سعودی اتحاد نے بمبار طیاروں اور ڈرون سے صوبۂ مآرب کے ’الجوبہ‘ پر 9 بار اور ’صرواح‘ پر 3 بار بمباری کی، جس میں یمنی فوج اور عوام رضاکار فورس کے جوانوں کو کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔