یمنی فورسز کے جوابی حملوں میں سعودی عرب کے دسیوں کرائے کے فوجی ہلاک یا زخمی
Nov ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
یمن پر سعودی اتحاد کے جاری حملوں پر یمنی فورسز کے جواب میں دسیوں کرائے کے فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
الخبر الیمنی ویب سائٹ کے مطابق، یمن کے مآرب صوبے میں باخبر ذرائع کا کہنا ہے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مستعفی و مفرور صدر منصور ہادی کی حمایتی فورسز کی مدد کے لئے بھیجے گئے فوجیوں میں سے 125 کو نشانہ بنا کر ہلاک یا زخمی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے زیر کمان فوج نے ان فوجیوں کو مآرب میں مختلف مورچوں پر تعینات ہونے سے پہلے ہی نشانہ بنایا گیا۔
مآرب میں سعودی اتحاد کے حامی گروہ ایک دوسرے پر ان فوجیوں کے اکٹھا ہونے کی اطلاع یمنی فورسز کو کر خیانت کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔