Nov ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • حماس نے برطانیہ کو اسکا گھناؤنا ماضی یاد دلایا

برطانیہ کے ظالمانہ اقدام کی حماس کی طرف سے شدید مذمت سامنے آئی ہے۔

برطانیہ کے، فلسطین کی استقامتی تنظیم حماس کو دہشتگرد قرار دینے کے اقدام پر اس تنظیم نے کہا ہے کہ لندن کو ایسی حرکتوں کے بجائے صیہونی حکومت کی تشکیل میں اپنے بنیادی کردار شرمندہ ہونا چاہیئے۔

فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق، حماس نے برطانیہ کے اس اقدام کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ابھی بھی ماضی کی اپنی غلط پالیسی پر چل رہا ہے۔

حماس کے بیان میں آیا ہے کہ برطانیہ فلسطینیوں کے حق میں اپنی غلط پالیسی میں اصلاح کے بجائے ، مظلوموں کے خلاف ظالم و جابر کی مدد کر رہا ہے۔ حماس نے کہا کہ بالفور ڈکلیریشن اور  فلسطین کو صیہونی تحریک کے حوالے کرنے کا اقدام ماضی میں برطانیہ کی بڑی غلطیاں رہی ہیں۔

حماس کے بیان میں آگے آیا ہے: "غاصبوں کے خلاف مسلحانہ استقامت سمیت ہر ممکن روش سے استقامت کرنا بین الاقوامی قانون کے تحت ان لوگوں کا حق ہے جن پر غاصبوں کا تسلط ہے، غاصبانہ قبضے کے خلاف استقامت و مزاحمت دہشتگردی نہیں ہے، بلکہ فلسطینی باشندوں کا قتل عام، انہیں ہجرت پر مجبور کرنا، ان کی گرفتاری، اور انکے مکانات کی مسماری، یہ دہشتگردی ہے۔"

حماس نے برطانیہ اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری سے دوہرے معیار اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سے پرہیز کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ برطانوی حکومت نے جمعہ کے روز  فلسطین کی استقامتی تنظیم حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

 

ٹیگس