بوکھلائے سعودی عرب کا یمن کی بنیادی تنصیبات پر شدید حملے
سعودی عرب نے یمن کے صوبہ مآرب کی بنیادی تنصیبات اور رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
ان حملوں میں خاص طور پر صوبہ مآرب کے ان علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جنہیں سعودی عرب کے کرایے کے جنگجوؤں کے قبضے سے آزاد کرایا گیا تھا۔
یمنی ذرائع کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ مآرب کی بنیادی تنصیبات پر غیر انسانی حملے کرکے اس علاقے کے عوام کو سزا دینے کی کوشش کی ہے۔
سعودی عرب کے حملوں میں پانی اور بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل کے صحافی عبداللہ السقاف نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے جن آبی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے ان سے صوبے کے الواسط، المسیل، صوم، مطنا اور الجدیدہ جیسے علاقوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
سعودی عرب نے اسی علاقے میں ایک مسجد پر بھی بم گرایا جس سے مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ سعودی جنگی طیاروں نے الجوبہ کے علاقے میں رہائشی عمارتوں پر بم گرائے ہیں۔