Nov ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • صعدہ کے بعد اب صنعا میں امریکہ کے خلاف یمنی عوام کا وسیع مظاہرہ

یمن کے دوسرے شہروں کی طرح دار الحکومت صنعا میں پیر کے روز امریکی پالیسی اور اسکی حرکتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ریلی نکالی گئی جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

فارس نیوز کے مطابق، یمن کے خلاف امریکی کرتوتوں پر اعتراض کرنے کے لئے دارالحکومت صنعاء میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر امریکہ کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔

اس ریلی کو یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکہ ہی اصل شیطان ہے جو یمن پر حملے کروا رہا ہے۔

یمن کے دارالحکومت صنعا میں امریکہ مخالف مظاہرہ

انہوں نے کہا: یمن کے عوام کے سر پر گرنے والے ہر گولے، مارٹر گولے، میزائیل اور بم امریکی ہیں، اگر امریکہ نہ ہوتا تو یمن کے خلاف جارحیت نہیں ہوتی اور جارح ممالک کچھ بھی نہیں کر پاتے۔ انہوں نے یمنی حکومت اور عوامی رضاکار کمیٹی کے خلاف امریکی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد اور امریکہ گفتگو میں سنجیدہ نہیں ہیں، بلکہ وہ صرف نمائشی بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ وہ یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کے ذریعہ عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

کچھ دن پہلے امریکی تھنک ٹینک کوئینسی نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب امریکی حمایت کے بنا موجودہ حالت میں حملے جاری نہیں رکھ سکتا۔ رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ واشنگٹن کا جنگ کے آغاز سے اس جارحیت میں کلیدی رول رہا ہے۔

یمن پر سعودی عرب اور اسکے اتحادی 26 مارچ سنہ 2015 سے حملے کر رہے ہیں۔

 

 

ٹیگس