Nov ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۷ Asia/Tehran
  • اسرائیلی اخبار کا بیان، ایران مخالف اسرائیل اور عربوں کا اتحاد بکھر گیا

صیہونی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے ایران مخالف اتحاد کا اب باقی نہیں رہا ہے اور اس کا شیرازہ بکھر گیا ہے۔

امریکا کی حمایت سے کچھ عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان رشتے قائم ہونے اور ایران مخالف اتحاد کی تشکیل کے بعد صیہونی حکومت کے ایک عبری زبان اخبار اسرائیل ہیوم نے اپنے ایڈیشن میں ابو ظہبی کے اعلی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ یہ اتحاد اب باقی نہیں رہا اور بکھر چکا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے اخبار اسرائیل ہیوم نے اپنی تازہ رپورٹ میں لکھا کہ ایران کے خلاف خلیج فارس کے ساحلی عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان اتحاد کا شیرازہ بکھر چکا ہے کیونکہ امریکا کے صدر جو بائیڈن سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ساتھ عزت سے پیش نہیں آ رہے ہيں جس کی وجہ سے ریاض اور ابو ظہبی نے ایران سے مثبت مذاکرات کے لئے قدم بڑھا دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں آیا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران اور امریکا میں اقتدار کی تبدیلی اور بائیڈن کے وائٹ ہاوس میں داخل ہونے کے بعد سے ریاض اور ابوظہبی میں ایران کے بارے میں نئی خارجہ پالیسی اور حکمت عملی تیار ہوئی اور یہ دونوں ملک، تہران سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے خواہشمند ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ان دنوں ایران اور سعودی عرب کے مابین نچلی سطح پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے جس کو لے کے دونوں ممالک نے امید ظاہر کی ہے کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں طرفین کے تعلقات پر جمی برف کو پگھلا کر انہیں معمول پر لایا جا سکتا ہے۔

 

ٹیگس