Dec ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • دارالحکومت سمیت یمن کے مختلف علاقے سعودی عرب کی اندھا دھند بمباری کی زد پر

جارح سعودی اتحاد نے یمن کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صنعا پر اپنے فضائی حملے پھر شروع کر دیئے ہیں.

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جمعرات کو صنعا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھے بار بمباری کی.

اس رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے الجوبہ کے علاقے پر چھے بار، مآرب میں صرواح کے علاقے پر بھی چھے مرتبہ، شبوہ میں عسیلان کے علاقے پر چار بار، الظاہر کے علاقے پر دوبار اور صوبہ صعدہ کے مذاب علاقے میں مواصلاتی نظام کو ایک بار اپنے حملے کا نشانہ بنایا.

جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے بدھ کو بھی منبہ کے سرحدی علاقے میں واقع آل شیخ اور الرقو کے شہریوں کےگھروں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے۔

سعودی فوج نے شدا کے سرحدی علاقے میں فائرنگ کرکے دس شہریوں کو زخمی کردیا۔ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں اور جارحیتوں کا سلسلہ مارچ دوہزار پندرہ سے جاری ہے ان حملوں میں اب تک لاکھوں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ سے زائد  افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔ جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری اور حملوں کے نتیجے میں پچاسی فیصد سے زیادہ بنیادی ڈھانچے تباہ ہوگئے اور غذاؤں اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

 

ٹیگس