Dec ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۰:۳۱ Asia/Tehran
  • ملک میں امریکی فوجی اقدامات پر سابق افغان صدر کی نکتہ چینی

افغانستان کے سابق صدر نے افغانستان میں فوجی اقدامات بالخصوص امریکی ڈرون طیاروں کی پروزاوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے جو اپنے ملک پر امریکیوں کے شبینہ حملوں کے ناقدین میں رہے ہیں کہا ہے کہ اگر امریکی طیارے افغانستان میں پرواز کریں گے یا ہماری سرزمین پراپنے فوجی اتاریں گے تو غلطی کریں گے.

حامد کرزئی نے کہا کہ ہم امریکہ سے دوستی چاہتے ہیں لیکن دوستی اور ہمارے ملک میں جنگی طیاروں کی پرواز میں فرق ہے۔

 امریکہ ، افغانستان سے نکلنے کے باوجود داعش کے خلاف جنگ کے بہانے اس ملک کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

 طالبان نے ان حملوں کی مذمت کی ہے اور اسے ایک ملک کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں کے لئے اسے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

حامد کرزئی نے کہا کہ ہم ملک سے چلے جانے والے تمام افغانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ واپس آجائیں اور ملک کی تعمیر نو میں شامل ہوں۔

 

ٹیگس