Dec ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • عراق سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے انخلا پر تاکید

عراق کے سیاستدان نے کہا ہے کہ اس ملک سے غیر ملکی افواج کو نکل جانا چاہئیے۔

المعلومه کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیاستدان محمد نوری العبد ربه نے کہا ہے کہ عراق میں دہشتگردانہ حملوں کو روکنے کیلئے ہمیں غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے پاس دہشتگردی پر قابو پانے کی بھر پور صلاحیت اور طاقت ہے۔

اس سے قبل عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے صدر ہادی العامری نے کہا تھا کہ عراق کی بنیادی آئین میں اس ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ھمسایہ ممالک کیلئے بھی خطرہ ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی عوام اور سیاسی دھڑے ایک عرصے سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے چلے آ رہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ پانچ جنوری دو ہزار بیس کو امریکہ کے فوجی نما دہشتگردوں کے انخلا کی قرار داد بھی پاس کر چکی ہے۔

ٹیگس