Dec ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی پابندیاں افغانستان میں امدادی اداروں کی راہ میں بڑی رکاوٹ

افغانستان میں انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پابندیاں امدادی اداروں کے کام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی آئی سی آر کے سربراہ ویکی آکن نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب افغانستان کو انسانی المیے کا سامنا ہے، افغان عوام کے لئے انسان دوستانہ امدادی اداروں کی امداد رسانی کا عمل سست پڑ گیا ہے اور اس میں کمی آگئی ہے۔

ویکی آکن نے کہا کہ بین الاقوامی پابندیاں، بینکنگ کے مسائل اور عالمی برادری کی جانب سے طالبان کو تسلیم نہ کیا جانا وہ اسباب و علل ہیں جو امدادی اداروں کے کام میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نے افغانستان کے سنٹرل بینک کے اثاثے منجمد کر دیئے ہیں اور ہر طرح کا انٹرنیشنل بینکنگ ٹرانزکشن بند ہو گیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان میں کام کرنے والا کوئی ادارہ اس وقت اپنے اکاونٹ سے زیادہ سے زیادہ پچیس ہزار ڈالر نکال سکتا ہے جبکہ انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کو اپنے پروگرام چلانے کے لئے ہر ہفتے چالیس ہزار ڈالر نقد کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

 

ٹیگس