یمنی فوج نے ایک اور امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا
Dec ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
یمنی فوج نے ملک کی فضاؤں میں جاسوسی میں مصروف ایک اور امریکی ڈرون کو مار گرایا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز کے مطابق جاسوسی ڈرون اسکین ایگل کو صوبہ مآرب میں اس وقت مار گرایا جب یہ ڈرون جاسوسی آپریشن کر رہا تھا۔ یہ امریکہ کا بنا ہوا ڈرون ہے جسے یمن کے خلاف سعودی اتحاد زیادہ استعمال کرتا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے کل رات اس واقعہ کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں بنا یہ ڈرون صوبہ مآرب کے ’الجوبہ‘ علاقے میں یمنی فورسز کے اینٹی ایئر کرافت سسٹم کا نشانہ بنا۔
یحیی سریع نے مزید بتایا کہ اس ڈرون کو ایک خاص اسلحے سے مار گرایا گیا جسکی تصویر جلد ہی شائع کی جائے گی۔