عراق سے امریکہ کے دہشتگردوں کا پوری طرح انخلاء جلد ہی
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ملک سے امریکہ کی جنگی ٹکڑی (کمبیٹ فورسز) کے پوری طرح انخلا پر تاکید کی ہے۔
مصطفی الکاظمی نے کہا ہے کہ بہت جلد امریکہ کی کمبیٹ فورسز عراق سے نکل جائیں گی۔
عراقی نیوز ایجنسی واع کے مطابق، مصطفی الکاظمی نے سنیچر کی رات کہا کہ عراق-امریکہ کے مابین ہوئے اسٹریٹیجک معاہدے کے تحت اگلے کچھ دنوں میں امریکہ کے سبھی جنگجو فوجی عراق سے نکل جائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ عراق میں ٹریننگ اور مشاورت کے عمل کے لئے امریکی فورسز موجود رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کا نکلنا، ملک کی سکیورٹی اور استحکام کو قائم رکھنے میں ملکی فورسز کی توانائی کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید دیکھیئے:
عراق سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کا عمل شروع
عراق میں امریکہ کا نیا کھیل۔ کارٹون
26 جنوری کو بغداد-واشنگٹن کے مابین ہوئي موافقت کے مطابق، امریک کے جنگی فوجی اس سال کے اختتام تک عراق سے نکل جائیں گے اور کچھ فوجی باقی رہیں گے جو عراقی فوج کے لئے مشاور کے طور پر کام کریں گے اور عراقی فورسز کو ٹریننگ دیں گے۔