Dec ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran

یمن کی تحریک انصاراللہ نے ایک اور تباہ کن میزائل کی رونمائی کر کے دنیا کو حیرت جبکہ جارح ممالک کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

یمنی فورسز نے گزشتہ تقریبا سات برسوں سے جاری سعودی عرب کی شدید تری جارحیت اور فضائی و زمینی محاصرے کے باوجود، اپنی دفاعی طاقت و توانائی کی ارتقا کا سفر جاری رکھا اور اُس نے آئے جارح ممالک کے بالمقابل بڑی کامیابیاں حاصل کر کے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔

حال ہی میں یمنی فورسز نے بدر کلاس کے ایک اور میزائل ’’بدر ایف‘‘ کی رونمائی کی ہے جس کی تباہی کی طاقت اور ایکیوریسی کو اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ میزائل ۱۰ ہزار نکیلے فولادی ٹکڑوں کا حامل ہے جس سے اسکی تباہ کن طاقت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔

 

ٹیگس