Dec ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

مآرب میں جارح سعوید اتحاد کے حملے جاری ہیں۔

یمن پر جارح سعودی اتحاد کے بمبار طیاروں نے مآرب پر 25 بار بمباری کی۔ المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، سعودی اتحاد کے بمبار طیاروں نے یمن کے مرکزی صوبے مآرب کے صرواح ضلع پر 4 بار اور البلق علاقے کے الوادی ضلع پر 21 بار بمباری کی۔

اس رپورٹ کے مطابق، سعودی سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے جنوب مغرب میں واقع صوبے تعز کے ’مقبنہ‘ ضلع پر گزشتہ کچھ گھنٹوں میں شدید حملے کئے۔ اس سے پہلے سعودی فوج کی توپخانہ اکائی نے شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے سرحدی علاقے ’شدا‘ پر حملے کئے جس میں ایک عام شہری شہید ہوگیا۔

گزشتہ کچھ دنوں میں سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت اس ملک کے مختلف علاقوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں جسمیں اب تک دسیوں عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے اتحادیوں کے ساتھ 26 مارچ 2015 سے یمن پر حملے کر رہا ہے جس میں اب تک لاکھوں یمنی شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

سعودی حملے میں یمن کی بنیادی تنصیبات کا 85 فی صد سے زیادہ حصہ تباہ ہو چکا ہے اور اس ملک کو اشیاء خوردونوش اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

دوسری طرف جارح سعودی اتحاد کی طرف سے یمن کے الحدیدہ میں جنگ بندی کی مخالفت جاری ہے۔ جارح سعودی فورسز نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں 155 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

جنگ بندی کے دوران الحدیدہ کے الصلیف علاقے پر جنگی طیاروں نے حملےکئے، حیس و الجبلہ پر ڈرون طیاروں سے 5 حملے کئے گئے اور الحدیدہ پر شیلنگ کے علاوہ مسلسل جاسوس اور بمبار طیاروں کی پروازیں جاری تھیں۔  

 

ٹیگس