Dec ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

جارح سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے السبعین سمیت صنعا کے بعض علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں کے بعد جارح سعودی اتحاد کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرکے دعوی کیا ہے کہ جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ قانونی طور پر فوجی تھے لیکن مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ حملے غیر فوجی علاقوں پر کئے گئے ہیں۔

سعودی عرب کے سرکاری ذرائع کی جانب سے ان حملوں کی تصدیق ایسے عالم میں کی گئی ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کچھ دنوں پہلے جنگ یمن کے ختم ہونے کی خبر دی تھی ۔

درایں اثنا یمن کے صوبہ الحدیدہ کے ایک علاقے میں ہونے والے دھماکے میں کئی یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ المسیرہ ٹی وی نے بدھ کو ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ کے التحیتا ضلع کے مشرق میں جارح سعودی عرب کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ میں دھماکا ہوا ہے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں دو عام شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

مزید دیکھیئے: یمنی رہنما نے اقوام متحدہ کے نمائندے کے بیان کو مسترد کر دیا

ٹیگس