Dec ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت فلسطینیوں کو مزید کچلنے کی تیاری میں مصروف

غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینی عوام کی مزید سرکوبی کے لئے تین خصوصی بریگیڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صیہونیوں کی عبری میڈیا کے مطابق صیہونی وزیر جنگ اور خودساختہ اسرائیل کے وزیرِ’داخلہ سکیورٹی‘ کے مابین ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں فلسطینیوں کی مزید سرکوبی کے لئے تین نئی بریگیڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صیہونی روزنامہ اسرائیل ہیوم نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ بینی گینٹز اور عومیر بارلو کے مابین تین اسپیشل بریگیڈ بنانے پر اتفاق ہوا ہے جس کا مقصد مقبوضہ علاقوں میں سکیورٹی آپریشن انجام دینا، ممکنہ اعتراضات کی سرکوبی اور مخصوصا جنگ کے موقع پر اندرونی اعتراضات اور مظاہروں کو کچلنا ہے۔

خودساختہ صیہونی حکومت کے دونوں عہدے داروں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پاپیادہ اور بکتربند گاڑیوں پر سوار کچھ فوجیوں کو پیچیدہ آپریشنوں میں حصہ لینے کے لئے تیار کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ بریگیڈز کا کام جنگ کے موقع پر مقبوضہ علاقوں میں اٹھنے والی صدائے احتجاج کو کچلنا اور وہاں مقیم فلسطینی باشندوں کی سرکوبی ہوگا۔ 

صیہونی حکومت نے یہ فیصلہ اس لئے لیا ہے کہ غاصب اسرائیل اور غزہ کے مابین ہونے والی حالیہ جنگ کے موقع پر مقبوضہ علاقوں میں رہائش پذیر فلسطینیوں کی جانب سے اُسے وسیع اعتراضات اور مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ غزہ پر صیہونی ٹولے کی بمباری کے دوران مقبوضہ علاقوں کے یافا، اللد، رملہ، حیفا اور عکا جیسے شہروں میں باوردی صیہونی دہشتگردوں اور فلسطینی عوام کے درمیان شدید ٹکراؤ ہوا تھا۔

حالیہ مہینوں کے دوران صیہونی دہشتگردی سے تنگ آئے فلسطینی باشندوں کے کامیاب جوابی اقدامات کی شرح میں بھی خاصا اضافہ ہوا ہے جس سے صیہونیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 

ٹیگس