عراق میں دھماکہ 2 افراد جاں بحق ، داعش کا سرغنہ گرفتار
Dec ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
عراق کے صوبہ الانبار میں دہشتگرد گروہ داعش کا ایک سرغنہ گرفتار ہوگیا ہے۔
عراق کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے ایک سرغنہ کو صوبہ الانبار کے شہر الرمادی کے علاقے "سلیجیه" سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق اربیل کی اسٹیل مل میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ ابھی تک دھماکے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
عراق نے دو ہزار سترہ میں داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف جنگ میں کامیابی کا اعلان کر دیا تھا تاہم اس دہشتگرد گروہ کی باقیات اب بھی عراق کے دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد صوبوں کے بعض علاقوں میں موجود ہیں اور اکا دکا کارروائیاں انجام دیتی رہتی ہیں۔