سعودی جرائم کا انجام بہت برا ہوگا : یمنی حکومت کے ترجمان
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے یمنی عوام کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جرائم کے جاری رہنے کا انجام بہت برا ہوگا
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے ترجمان محمد عبدالسلام نے صوبہ المحویت میں سعودی اتحاد کے جرائم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جارح سعودی اتحاد، نام نہاد عالمی برادری کی ہمراہی اور اقوام متحدہ کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یمن کے شہریوں اورغیرفوجی مراکز پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
محمد عبدالسلام نے کہا کہ اگر اللہ نے چاہا تو جارح سعودی - امریکی اتحاد کو بدترین انجام اور سزا کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کی رات صوبہ المحویت پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں دو خواتین سمیت دس عام شہری شہید اور زخمی ہوئے۔