صیہونی فوجیوں کی فلسطینی ماہیگیروں پر فائرنگ
صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی میں فلسطینی ماہیگیروں پر فائرنگ کی ہے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے کل غزہ پٹی کے شمالی سمندری علاقے سودانیہ میں فلسطینی ماہیگیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کر کے ایک بار پھر اس علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ صیہونی فوجیوں نے اس فائرنگ سے قبل فلسطینی ماہیگیروں کو کسی قسم کی وارننگ بھی نہیں دی ۔
غزہ کے ساحلی علاقے میں زندگی بسر کرنے والے اکثر فلسطینیوں کا ذریعہ معاش ماہیگیری ہے۔
صیہونی حکومت دو ہزار چودہ میں ہونے والے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے اور اس کے فوجی فلسطینی کسانوں اور ماہیگیروں پر فائرنگ کرتے رہتے ہیں جس میں اب تک کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیل نے جنوری دو ہزار چھے سے غزہ کا فضائی، زمینی اور سمندری محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ کسی بھی بین الاقوامی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر اس علاقے کا محاصرہ جاری رکھے گا۔