Dec ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • یمن کا صوبہ الجوف مکمل طور پر آزاد

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبے الجوف کی مکمل آزادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی افواج دشمن کے مقابلے میں نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملکی فورسز نے الجوف کے الیتمہ اور اس کے اطراف کے علاقوں کو آزاد کرا لیا۔

ترجمان کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے دشمن فوجی اہلکاروں اور ان کے آلہ کار عناصر کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے الیتمہ اور اس کے اطراف کے بارہ سو سے زائد مربع کلو میٹر کےعلاقے میں کاروائی کرتے ہوئے دشمنوں کو شدید نقصان پہنچایا اور دشمنوں کے بھاری مقدار میں اسلحے اور ہتھیار ضبط کر لئے نیز بعض صحرائی علاقوں سے قطع نظر پورے صوبے الجوف کو آزاد کرا لیا۔

یحییٰ السریع نے کہا کہ یمنی فورسز دشمن کے مقابلے میں نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ انھوں نے یمنی عوام سے اپیل کی کہ وہ پورے یمن کی آزادی کے عمل میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔

ٹیگس